coronavirus-covid-19-0401211

Horoscope

Dec 23 - Jan 19
اگر آپ اپنے کاموں کی تفصیل طے کرلیں تو اپنا وقت اور توانائی کو بچا سکیں گے۔ویسے تو آپ بہت مستعد ہوں گے لیکن پھر بھی اپنے دوستوں کی مدد قبول کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔اپنے مخلص افراد کے بارے میں محتاط رہیں اور کسی کو اتنا زیادہ مت تڑپائیں کہ اس کی دعائیں آپ کو اس کے بناء جینے نہ دیں۔کیا آپ اتنی قربت برداشت کر پائیں گے؟
capricorn
Apr 20 - May 20
آپ کو ایسی نئی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کا موقع مل سکے گا جس کی وجہ سے اپنی پیشہ وارانہ کامیابیوں کا دروازہ انتہائی مہارت سے کھول سکیں گے اور مالی مفادات کا حصول بھی ممکن بنا سکیں گے۔آج بہت زیادہ محنت کرکے جو کامیابیاں حاصل کریں گے یا اپنے فرائض کی انجام دہی سے عزت کمائیں گے
Taurus
Aug 23 - Sep 22
آپ کو کہیں سے رقم وصول ہونے کے روشن امکانات ہیں جس کی وجہ سے آپ کا شریک حیات بھی بہت خوش ہوگا۔ آج کے ستاروں کے مثبت اثرات سے فائدہ اٹھا کر آپ اپنے اہم کاموں کی تکمیل کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے جبکہ اپنے دوستوں یاروں سے میل ملاقات بھی کر سکیں گے۔آپ کو اپنے نوجوان میں ہل خانہ کی ضرورتوں اور جذبوں کو مدنظر رکھ ہی انہیں خاص توجہ دینا چاہئے۔
Virgo
Jan 20 - Feb 18
آپ کو اپنے مالی حالات میں مشکل صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے لیکن اپنے سماجی اور سیاسی امور میں اس مشکل کو رکاوٹ بننے نہیں دیں گے۔ شام میں کسی تقریب میں شمولیت کا موقع مل سکتا ہے لیکن آپ کو اپنے الفاظ اور ہنسی مزاح کے دوران باتیں کرتے وقت محتاط رہنا ہوگا تاکہ کوئی دوسرا فرد آپ کے ہاتھوں دل گرفتگی کا شکار نہ ہو جائے۔
Aquarius
May 21 - Jun 21
آپ کے جذباتی تعلقات میں کسی وجہ سے تناؤ کی سی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے لیکن آپ کو اپنے شریک حیات سے بات چیت کرتے اور کچھ بھی کہتے وقت نرم خوئی سے کام لینا ہوگا۔ اپنے مالی حالات کے بارے میں کسی قریبی یا مخلص فرد سے مشورہ کرکے ہی سرمایہ کاری کا پروگرام بنائیں جبکہ اپنے پیاروں کی تلخ باتوں کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کریں۔
Gemini
Sep 23 - Oct 22
آپ کے لئے اپنے مشترکہ مفادات کے حامل منصوبوں سے اپنے لئے فوائد حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔لیکن آپ کے جذباتی معاملات یا تعلقات میں پیدا شدہ الجھنیں سلجھانے میں کامیابی نہ مل سکے گی لیکن فکر نہ کریں آپ کا کوئی قریبی فرد آپ کی مدد کرنے کیلئے جلد ہی آپ کے سامنے ہوگا۔ان الجھنوں کی وجہ سے اپنی گھریلو ذمہ داریوں سے غافل نہ ہوں۔
Libra
Feb 19 - Mar 20
آپ کی تخلیقی صلاحیتیں عروج پر ہوں گی جن کی بناء پر آپ نئے انداز اختیار کرکے کاروباری امور میں بھی کامیابی حاصل کر سکیں گے۔اپنے مستقبل کے بارے میں سوچے گئے ایسے منصوبوں کی عملی افادیت ثابت کرنے کے لئے انہیں عملی طور پر بروئے کار لانے کی کوشش کر سکیں گے جن کی وجہ سے آپ کو جلد ہی مالی فوائد کا حصول ممکن ہو سکے گا۔
Pisces
Jun 22 - Jul 22
اپنے دوستوں کے ہمراہ سیروتفریح کا موقع مل سکتا ہے جبکہ آپ بہت پرعزم اور توانا ہونے کی وجہ سے نت نئی باتیں دوستوں کے سامنے لا سکیں گے جس کی وجہ سے آپ کی خوب پذیرائی ہو سکے گی ۔اپنے آپ کو سستی سے بچانے کی کوشش کریں۔اس کے علاوہ اپنے مالی معاملات کے بارے میں کسی قسم کی پریشانی کو سرپر سوار نہ کریں۔
Cancer
Oct 23 - Nov 21
کافی عرصہ کے بعد آپ کی قسمت آپ کے ساتھ ہو گی جس کی وجہ سے آپ کے مزاج میں گرم جوشی اور جذباتی کیفیات کی افراط ہوگی۔اگر آپ اپنے طرز عمل میں تبدیلی پیدا کر کے دوسروں کو مشتعل ہونے سے روک سکیں تو یہ آپ کی اہم کامیابی متصور ہو گی۔موسم کی تبدیلی آپ کو اپنی صحت کے بارے میں متفکر کر سکتی ہے۔
Scorpio
Mar 21 - Apr 19
آج آپ کی ذاتی کشش اور جاذبیت کی وجہ سے اپنے کاروباری امور اور سماجی معاملات میں کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ ایسے میں صرف اپنے آپ کو کسی بڑے سے گرما گرمی یا تلخی سے بچانے کی کوشش کریں بلکہ وقت کی نزاکت کا احساس پیدا کر کے بہترین الفاظ کا چناؤ کریں اور اپنی تمام باتوں کا اظہار موثر طریقے سے کر نے کی کوشش کریں۔
Aries
Jul 23 - Aug 22
آپ کا کوئی ایسا بزرگ رشتہ دار آپ کو اپنے ان خیالات سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریگا جس کے بارے میں آپ کچھ سننا پسند نہیں کرتے مگر یاد رکھیں کہ ان صاحب کی باتیں آپ کے فائدے میں ہی ہوں گی۔ شام میں اپنے دوستوں سے ضرور ملیں مگر اپنے اور ان کے آرام کا خیال بھی لازمی رکھیں۔
Leo
Nov 22 - Dec 22
مالی مشکلات کی وجہ سے آپ میں جو بے چینی پیدا ہو رہی ہے اسے دور کرنے کی کوششوں میں اپنی فنی صلاحیتوں کے اظہار میں کوئی کمی نہ آنے دیں۔آپ کو اپنے ستاروں کے مثبت اثرات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہئے اوراپنے مستقبل کو روشن بنانے کے لئے اپنے تعلیمی شعبے پر خاص توجہ دے کراپنے وقت کا بہترین استعمال یقینی بنانے کی کوشش کریں۔
Sagittarius

Explore the Beauty of Pakistan

Travel and Built Memories

Gulmet